ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز)کوٹلی امام حسین کے قریب دہشتگردی کے واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی پولیس نے دہشتگردی ایکٹ اور قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا ،جاں بحق ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی ،علاقے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق کوٹلی امام حسین کے قریب نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے دو پولیس اہلکاروں سید ناصرعباس شاہ ولد حسنی شاہ سکنہ سگڑی متوالہ شاہ اور سید علی عمار ولد یاسر شاہ سکنہ کاٹھگڑھ کے واقعہ کی رپورٹ سی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ اور قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلی جاں بحق ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کے بعد انکو سرکاری سلامی دی گئی ۔