وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چین کےنائب وزیراعظم کی ملاقات ہوئی۔اس دوران وانگ یانگ نے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمی سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔
دونوں رہنمائوں نےملاقات کے دوران 2 طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سی پیک کےامور پر تبادلہ خیال کیا ۔چینی نائب وزیر اعظم آج پاکستان کے جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
وانگ یانگ نےپاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر بھی چینی عوام اور حکومت کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کو مبارک باد دی۔
چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وفد کا دورہ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔