کوئٹہ(سٹی ڈیسک) پشین سٹاپ بم دھماکہ ظلم اور بربریت کی بدترین مثال ہے دھماکہ میں شہید اور زخمیوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں عوام اور تاجر برادری جشن آزادی جوش و خروش سے منا کر دشمنان وطن کو واضح پیغام دے کر ہم اس طرح کی بزدلانہ حرکتوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا نے لیاقت بازار، عبدالستار اور مسجد روڈ کے تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پشین سٹاپ پر بم دھماکہ ظلم اور بربریت کی بدترین مثال ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس بزدلانہ کارروائی میں جو لوگ شہید ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے اور جو لوگ زخمی ہیں ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ان کو جلد صحت کاملہ عطاء فرمائے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ اور ناپاک کارروائیوں سے ہم نہ پہلے گھبرائے تھے نہ آئندہ گھبرائیں گے بلکہ ہم اس کا بھرپور انداز میں مقابلہ کریں گے۔