راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے اپنے سلاٹر ہائوس کو اکبر مارکیٹ کے قریب سے عارضی طور پر جہلم روڈ پر نالہ لئی کے قریب منتقل کر دیا ہے ، شیڈ وغیرہ تعمیر کر لیا گیا ہے جہاں پر آئندہ ایک دو روز سے باقاعدہ سلاٹرنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا ، کینٹ بورڈ حکام کے مطابق مستقل سلاٹر ہائوس بھی نالہ لئی کے پاس جہلم روڈ پر اپنی زمین پر تعمیر کیا جائے گا جس پر دو کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ رقم حکومت نے فراہم کر دی ہے جو رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کی کوششوں سے جاری ہوئی ہے ۔