جماعت ِاسلامی کےامیر سراج الحق کاکہناہےکہ کچھ لوگ جی ٹی روڈ پر جلوس نکال کر آئین بدلنا چاہتے ہیں مگر عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
منصورہ لاہور میں پرچم کشائی کےبعدمیڈیاسےگفتگومیں انہوں نےکہاکہ آئین تبدیل کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں، اگر آئین بدلاتو ملکی وحدت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
سراج الحق کاکہناتھاکہ آئین کوتوڑنےاور نچوڑنے کی بجائے سیاست دان خود کو ٹھیک کریں۔
ان کا کہناتھاکہ آئین کے ساتھ چھڑ چھاڑ کی تو ملکی حالات خراب ہوجائیں گے۔