کوئٹہ(سٹی ڈیسک) پشتونخوامیپ کے رہنما میٹروپولیٹن کے کونسلر حلقہ 19 حاجی محمدعمر قریش نے ایک بیان میں گزشتہ رات گنجان آباد علاقے پشین سٹاپ پر سیکورٹی فورسز پر خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھلی دہشتگردی ہے ملک دشمن عناصر صوبائی دارالحکومت میں ایسے وقت میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں جب جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد ہو رہا ہے اور عوام یوم آزادی جوش و خروش سے منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں حاجی عمر قریش نے دھماکہ میں شہید ہونیوالے سیکورٹی اہلکاروں اور عوام کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔