• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے ساتھ میں بھی حدیبیہ کیس سپریم کورٹ لے جائونگا،شیخ رشید

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران کے ساتھ میں بھی حدیبیہ کیس سپریم کورٹ لے جائوں گا، مجھے دکھ ہے پاکستان بنتے وقت میں جوان نہیں تھا۔ نوازشریف کی دماغی کیفیت قابل رحم ہے وہ فیصلہ کرلیں کہ عدالت سے جھگڑا کرنا ہے یا حق لینا ہے۔ ایل این جی کیس میں کرپشن ثابت نہ کرسکا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔وہ پیر کو راولپنڈی کے مقامی اسکول میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ماں کہتی تھی کاش تم لڑکی ہوتے تمہاری شکایتیں نہ آتیں ٗمیری ماں کو محلے سے میری بہت شکایتیں ملتی تھیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے لڑکے نکمے اور لڑکیاں قابل ہیں، لڑکوں کی تعلیم میں ناکامی کی یہ حالت رہی تو انہیں وظیفہ دینا پڑیگا۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان جب حدیبیہ پیپرملز کیس میں عدالت سے رجوع کریں گے تو ہم 2 دن بعد جائیں گے، ہم انتظار کررہے ہیں کہ نوازشریف کب ریویو میں جائیں گے۔آئندہ الیکشن میں عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کا اتحاد ہوگا۔

تازہ ترین