صوابی میں آج سے 4روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، دفعہ144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔
ڈی ایچ او صوابی ڈاکٹر نیاز محمد کے مطابق پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے،مہم کےلئے 702 موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم باللہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
مہم کے دوران پولیو رضاکاروں کی سیکورٹی کےلئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔