• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : وین آتشزدگی سے ہلاکتوں کی انکوائری رپورٹ تیار

Inquiry Report Of Fire In Picnic Van

کراچی کے علاقے گارڈن میں وین میں آتشزدگی سے 6 افراد کی ہلاکت کے واقعے کی انکوائری رپورٹ تیارکرلی گئی ہے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق وین درست حالت میں نہیں تھی جبکہ فٹنس سرٹیفکیٹ کی میعاد بھی ختم ہوچکی تھی ۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن میں پکنک پر جانے والی وین میں آگ لگنے سے بچی اور خاتون سمیت 6 افراد جھلس کر جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعےکی رپورٹ طلب کی تھی۔

تازہ ترین