• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں جشن آزادی پاکستان کے موقع پر موسیقی کی تقریب

برسلز (حافظ اُنیب راشد) بلجیم میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر ایک تقریب اور شام موسیقی کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی مہمان خصوصی برسلز پارلیمنٹ کی رکن مادام خدیجہ زومری تھیں۔ جبکہ کمیونٹی کے اس پروگرام میں سفارت خانے کی نمائندگی پریس قونصلر سیدہ سلطانہ رضوی، ایچ اوسی گیان چند اور محمد کاشف جمیل نے کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ ماجد، حاجی وسیم، سید شبیرعلی زیدی، سردار صدیق، عطیہ نبیل، سید تابش، ملک محمد اجمل اور شیخ الیاس نے یوم آزادی کی اس محفل میں شریک افراد کو مبارکباد پیش کی۔ مقررین نے کہاکہ تمام جماعتوں کی جانب سے یہ مشترکہ کاوش ایک تحفہ ہے۔ یہ یکجہتی اور اتحاد کا ایسا پیغام ہے جس کی قوم کو آج اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر تمام مقررین نے بانیان قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح ، علامہ اقبال اور دیگرکوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

مقررین نے ان شہداء کی قربانیوں اور ہجرت کی ان داستانوں کو بھی حاضرین کے سامنے رکھا جس کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا۔ اس تقریب کے روح رواں شیخ الیاس نے اس موقع پر علی رضا سید، سردار صدیق، شکیل گوہر، میاں اکبر، شیخ ماجد، رانا ارباب، رانا مصرف، امین الحق، قاری مظفر، سید شرافت شاہ، راجہ منصب، راجہ مقصود، بابا احسان، حاجی ستار، شیخ کاشف، سلیم میمن اور سید شبیرعلی زیدی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنکی کاوشوں سے یہ شاندار تقریب منعقد ہوئی۔

یوم آزادی کی اس تقریب میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت خواجہ ظفر نے حاصل کی جبکہ منظرجہانگیر نے اپنا پنجابی کلام پیش کیا۔ اس موقع پر دہشت گردی کا شکار ہونے والوں اور پاکستان میں جذام کے مریضوں کی خدمت کرنے والی مادام رتھ فائو کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

تازہ ترین