• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں 71واں جشن یوم آزادی بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ سرکاری سطح پر بھی بڑی بڑی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ہر شہری نے چاہے وہ مسلمان تھا یا عیسائی، ہندو تھا یا سکھ یوم آزادی پاکستان بڑی خوشی سے منایا۔ زندہ قومیں اپنے یومِ آزادی کو ایسے ہی دھوم دھام سے مناتی ہیں۔ مگر ہمیں ہر سال یومِ آزادی منانے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ہم میں سے ہر کوئی اپنے ذاتی مفادات کے حصول میں مگن ہے۔ ملکی ترقی و سلامتی کسی کے مقاصدِ حیات میں شامل نہیں ہے۔ سیاسی جماعتیں و سیاستدان اپنے مفادات کے حصول اور تحفظ میں مصروف ہیں۔ ضرورت اِس امر کی ہے کہ محض عمارتوں پر جھنڈے اور جھنڈیاں لگا کر یومِ آزادی منانے کی بجائے عملی طور پر ملک و قوم کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا جائے۔
(محمد یوسف ساقی)
(yousaf.saqi@yahoo.com)

تازہ ترین