• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصہ خوانی بازار، جشن آزادی ریلی میں شریک نوجوان قتل

پشاور( نمائندہ جنگ)قصہ خوانی بازار میں جشن آزادی ریلی میں شریک  نوجوان کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا، پولیس نے لاش  پوسٹ مارٹم  کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ سجاد گل ولد گل زادہ ساکن گلاب خانہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تھانہ خان رازق شہید پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب اس کا بھائی عباس علی جشن آزادی کی  ریلیوں کے ساتھ قصہ خوانی بازار گیا جہاں افغان بلڈنگ کے قریب نامعلوم افراد نے اسے تیز دار آلہ سے وار کرکے شدید زخمی کردیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، مدعی کے مطابق مجروح کو طبی امداد کےلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا  مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

تازہ ترین