• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود اسٹیل ٹاؤن چوکی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 26سالہ زاہد اللہ ولد نیک محمد جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا ، شارع فیصل عوامی مرکز کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 25سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے پولیس نے کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے سرد خانےمنتقل کردی ہے،سائٹ بی تھانے کی حدود شیرشاہ پنکھا ہوٹل کے قریب دکان میں کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 14سالہ تاج محمد ولد مشتاق جاں بحق ہوگیا، سائٹ میں تیز رفتار ٹریلر  نے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹریلر ڈارئیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق متوفی  ہیڈ کانٹیبل کی شناخت 41سالہ مشتاق احمد کے نام سے ہوئی اور وہ ٹریفک ڈویژن میں تعینات تھا ،پولیس نے حادثے کا ذمہ دار ٹرک کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ 

تازہ ترین