کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے وحدت ہاوس سولجربازار میں جنرل ورکزز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیر اسماعیل خان کو ملت تشیع کی مقتل گاہ بنا دیا گیا ہے، ہمارے نوجوانوں کو آئے روز شہید کیا جا رہا ہے اور قاتل حکومتی گرفت سے آزادی دندناتے پھرتے ہیں۔ گزشتہ روز شہید ہونے والے مظہر شیرازی کے بھتیجے ایڈووکیٹ شاہد شیرازی کو ایک سال قبل شہید کر دیا گیا،خیبر پختونخواہ کی حکومت ملت تشیع کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،جب لوگ جشن آزادی منا رہے ہیں اور ہم اپنے شہدا کی لاشیں رکھ کر انصاف کے حصو ل کے لیے تڑپ رہے ہیں،خیبر پخونخواہ کے وزیر اعلی ایک نا اہل شخص ہیں وہ عوام کو جان و مال کا تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں،خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے ملت تشیع کو اگر یونہی نظر انداز کیا جاتا رہا توپھر ہماری جانب سے کسی بھی تعاون کی امید نہ رکھی جائے،ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ہفتہ کے دوران تین افراد کی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں ۔