• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، سسر نے بہو مار ڈالی، سہام میں بھی لڑکی قتل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے علاقے ریس کورس میں ریٹائرڈ صوبیدار نے مشتعل ہو کر 34سالہ بہو کو قتل کر دیا جبکہ تھانہ نصیر آباد کے علاقے سہام میں عزت خان کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق منگل کی شام تھانہ ریس کورس کے علاقے عزیز آباد میں گھریلو تنازعہ پر عبدالغفور نے اپنی 34سالہ بہو اختر بی بی کو سر میں گولی مار دی جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔ پولیس نے عبدالغفور کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے بیٹے ساجد محمود کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ تھانہ نصیر آباد پولیس کو عزت خان سکنہ سہام راولپنڈی نے درخواست دی کہ میں کسی کام کے سلسلے میں ٹیکسلا گیاہواتھا کہ میری بیوی شمیم نے مجھے کال کر کے اطلاع دی کہ ہماری بیٹی کرن کو کسی نے قتل کر دیا ہے جس پرمیں موقعہ پر آیا جہاں میری بیٹی خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی ۔
تازہ ترین