• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Two Women Killed In Lahore And Three Women In Rawalpindi

راولپنڈی اورلاہور میں 5 خواتین کو قتل کردیا گیا ہے، راولپنڈی سے 3 جبکہ لاہور سے دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لاہورمیں چوہنگ کے علاقے میں نوجوان نے غیرت کے نام پر ماں اورسوتیلی بہن کو قتل کردیا، مقتولہ نے 10 سال قبل شوہر سے خلع لے کر پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے شاہ پور کے رہائشی محنت کش رفیق نے 10 سال قبل کمالیہ کی رہائشی شبانہ کوثر نامی خاتون سے محبت کی شادی کی تھی اور اسے لاہور لے آیا تھا،جہاں 6 روز سے اس کے گھر میں شبانہ کا بیٹا اویس اور اس کا بھانجا شہباز آکر ٹھہرے ہوئے تھے، رفیق ڈیوٹی کے بعد صبح گھر پہنچا تو دو کمروں میں ماں بیٹی دونوں کی لاشیں پڑی تھیں۔

مقتولہ شبانہ کی لاش چھت پر ایک کمرے میں تھی جسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا جبکہ نچلی منزل کے کمرے میں 5 سالہ عالیہ شہزادی کی لاش تھی جسے گلا دبا کرقتل کیا گیا۔

دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کرقتل کا مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ادھر راولپنڈی میں روات کے علاقے جھبٹ میں تین خواتین کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق تینوں خواتین کو 5دن پہلے قتل کیا گیا، اہل علاقہ نے تعفن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع دی۔

تازہ ترین