پی سی بی نے مردان میں سر پر گیند لگنے سے نوجوان بلے باز کی ناگہانی موت پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پی سی بی نے کرکٹر زبیر احمد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ زبیر کی ناگہانی موت سے ثابت ہوگیا کہ میچ کھیلتے ہوئے حفاظتی سامان اور ہیلمٹ پہننا کتنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ زبیراحمد گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں پریکٹس میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔
سر پر باونسر لگنے کے بعد انہیں بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
زبیر احمد گیارہویں جماعت کے طالب علم تھے اور کرکٹ سیکھنے کےلئے گزشتہ کچھ عرصے سے فخر زمان اکیڈمی سے منسلک ہوئے تھے۔