کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں بدھ سے باقاعدہ ٹریننگ شروع ہوگئی۔ لاہور میں پہلے روز دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ کرائی گئی ہے ۔کیمپ کے پہلے سیشن میں فزیکل ، بیسک ، ٹیم ٹریننگ، پنالٹی کارنر جبکہ دوسرے سیشن میں میچ پریکٹس کرائی گئی۔