• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نےحزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

Todays Print

نیویارک(وسیم عباسی،عظیم میاں) امریکا نے بھارتی خوشنودی کے لئے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے لئے سرگرم گروہ حزب المجاہدین کو دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی وزارت مالیات کی ویب سائٹ پر جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گروہ کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ واشنگٹن حزب المجاہدین کو حملوں کے لئے درکار ذرائع سے سے محروم کرنا چاہتا ہے۔ حزب المجاہدین مقبوضہ وادی میں سب سے بڑا مسلح گروہ ہے جو1989کے بعد سے بھارتی تسلط کے خلاف نبرد آزماہے ۔ جون میں امریکا نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو دہشتگرد قرار دیا تھا۔

ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیا کے سینیئر ایسوسی ایٹ مائیکل کوگل مین نے دی نیوز کو بتایا کہ حالیہ فیصلہ اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ امریکا اور بھارت میں کس قدر قربتیں بڑھ رہی ہیں ،امریکی محکمہ خارجہ کا اعلان اس موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب واشنگٹن اور نئی دہلی نے بات چیت کے نئے دور کے آغاز کا فیصلہ کیا جس میں خارجی اور دفاعی امور بھی شامل ہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کا دہشتگرد ی سے متعلق واضح پیغام ہے ا ور امریکا اس معاملے پر بھارت کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین