• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقی واقعے کے گرد گھومتی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور برٹش فلم 6ڈیزکا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ٹو فریسر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1980ءمیں پیش آنے والے ایک حقیقی واقعے کے گرد گھوم رہی ہے جس میں لندن میں واقع ایرانی ایمبیسی میں اسلحہ بردارمجرم گھس کر وہاں موجودعملے کو یرغمال بنالیتے ہیں۔

ان یرغمالیوں کو بازیاب کروانے کیلئے ایک آپریشن کا آغاز کیا جاتا ہے اور اسپیشل ایئر سروس کے جوانوں کو اس مشن پر روانہ کیا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ٹِم پیگوٹ، ایبے کورنش، مارک اسٹرانگ، مارٹن شا، جیمی بیلٹ، نکولس بولٹن اور رونن ویبرٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

نیٹ بولوٹن اور ایان ڈوسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ایکشن سے بھرپور فلم کل 18اگست کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

تازہ ترین