• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 94 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ہو گئے

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 94 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 11 اگست 2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 19 ارب 94 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 14 ارب 31 کروڑ 5 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 6 ارب 63 کروڑ 13 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ  11 اگست 2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں  کی مد میں 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی جس کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 14 ارب 31 کروڑ 10 ہزار ڈالر رہ گئے۔

تازہ ترین