• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی کپل شرما شو میں سدھو کی جگہ ارچناپورن سنگھ نے لے لی

Todays Print

ممبئی(ایجنسیاں)بھارتی چینل سونی کے مشہور پروگرام ’دی کپل شرما‘میں نجوت سنگھ سدھو کی جگہ اب اداکارہ ارچناپورن سنگھ نے لے لی۔تفصیلات کے مطابق نجوت سنگھ سدھو کی بیماری کی وجہ سے مشہور کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی کپل شرما شومیں نظر نہیں آئیں گے ،جبکہ ان کی جگہ کپل کی بہترین دوست ارچناپورن سنگھ ہوں گی۔ارچناپورن سنگھ کا کہنا تھا کہ سدھو جی کی بیماری کی وجہ سے میں نے اس شو کی چند اقساط کرنے کی حامی بھر لی ہے۔تاہم وہ دعا گو ہیں کہ سدھو جلد صحت یاب ہو کر واپس اپنے شو میں آجائیں۔

تازہ ترین