• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسٹک ٹی 20، ملتان میں پہلے مرحلے کا انعقاد کھٹائی میں

کرا چی (رپورٹ :سید یحیی حسینی )پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کے شیڈول پر ہمیشہ تحفظات کا اظہار کیا جا تا رہا ہے، پی سی بی میڈیا کی تنقید کے باوجود ابھی تک ڈومیسٹک کر کٹ کے کلینڈر کو حتمی شکل نہیں دے سکا ہے، اس ماہ کی 25تاریخ سے ملتان کر کٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے ڈومیسٹک سپر ایٹ ٹی20ٹورنامنٹ کے لئے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ڈرافٹ کےذریعے کراچی، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی ،فاٹا، پشاور کی ایک ایک اور لاہور کی دو ٹیموں کا انتخاب عمل میں آیا، اب جب کہ ٹورنامنٹ کا شیڈول بھی جاری ہو چکا ہے، اطلاعات ہیں کہ سیکورٹی معاملات کے سبب ملتان میں 25اگست سے شروع ہو نے والے پہلے مرحلے کا انعقاد کھٹائی میں پڑگیا ہے، ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ فیصل آباد میں ہونے کا امکان ہے۔

دو مرحلوں پر مشتمل ڈومیسٹک ٹی 20کا دوسرا مر حلہ 4ستمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہونا تھا۔ دوسری جانب کریبین پریمئر لیگ کھیلنے والے کرکٹرز جنھیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک ٹی20 ٹورنامنٹ کے لئے وطن واپسی کے لئے کہہ دیا تھا، اب اطلاعات ہیں کہ اگر ملتان میں ٹورنامنٹ 25اگست سے شروع نہ ہو سکا، تو ممکن ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ کر کٹرز 22اگست کو لاہور پہنچ کر فٹنس ٹیسٹ دینے کے بعد واپس ویسٹ انڈیز چلے جا ئیں گے۔

تازہ ترین