• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈکے متعدد افسران کیخلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع

کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے متعدد افسران کے خلاف اثاثوں اور طرز زندگی کے آمدن سے مطابقت نہ رکھنے کے بارے میں تحقیقات شروع کر دیں ۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چند روز کے دوران گریڈ 18 اور اس سے اوپر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے انجینئرز اور افسران کو طلب کرکے پوچھ گچھ کی گئی ہے ، اس سلسلے میں باقاعدہ انہیں نوٹس جاری کئے گئے تھے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے نیب آرڈیننس کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن سرگرم ہوگئی ہے اور واٹر بورڈ میں بڑے پیمانے پر افسران کی انکوائریاں شروع کی جارہی ہیں جس سے بعض افسران میں خوف اور سراسمیگی پھیل گئی ہے جبکہ کچھ نے انکوائریز رکوانے کیلئے دوڑ دھوپ شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین