• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناردرن بائی پاس پر فائرنگ سے قومی رضا کار شہید، ایک زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناردرن بائی پاس پر مسلح موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس قومی رضا کار شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا،وزیر داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اورایڈیشنل آئی جی کراچی  نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے،تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود ناردرن بائی پاس پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار دہشت گردوں نے موٹر سائیکل پر سوار پولیس قومی رضا کاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے ، فائرنگ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار قومی رضا کار شدید زخمی ہوگئے ،  پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیوں ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال  منتقل کیا تاہم راستے میں ہی ایک اہلکار نےزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ، جاں بحق ہونے والے رضا کار کی شناخت 45سالہ جمشید ولد بشیر اور زخمی کی شناخت 40سالہ گلزار ولد محمد اعظم کے نام سے ہوئی  ہے، ایس ایچ او سائٹ انار خان کے مطابق نفری کم ہونے کی وجہ سے قومی رضا کاروں کو تین ماہ سے ناردرن بائی پاس چیک پوسٹ پر تعینات کیا گیا تھا۔

تازہ ترین