• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، کرپشن میں ملوث افسران کی بحالی پر چیف سیکریٹری سےجواب طلب

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے رضاکارانہ رقم واپسی سے متعلق دائر درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیے ہیں، فاضل عدالت نے کرپٹ افسران کو عہدوں پر بحال کرنے پر چیف سیکرٹری سے جواب طلب کرلیا،جمعرات کو چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے  رضاکارانہ رقم واپسی سے متعلق غلام مصطفیٰ لونداور محمد نظیر کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی،سماعت کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ لگتا ہے کہ سوسائٹی میں اخلاقیات کا جنازہ نکل گیا ہے، پیسے واپس کرنے کا مطلب اعتراف جرم  ہے ، چیف سیکرٹری بتائیں کرپشن کرنے والے افسران کیسے عہدوں پر بیٹھے ہیں،اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار 80 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث ہیں۔ قبل ازیں  درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضاکارانہ طور پر رقم واپسی کی درخواست دے دی ہے اور ملزمان کو عہدوں پر بحال کردیا گیا ہے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والے افسران کو کیسے عہدوں پر بحال کردیا گیا ؟ کروڑوں روپے واپس کرنے کا مطلب اعتراف جرم ہے بعدازاں فاضل عدالت نے سماعت ملتوی کردی ۔

تازہ ترین