• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوانی کی روک تھام اور لوٹی گئی رقم کی وصولی اولین ترجیح ہے،چیئرمین نیب

  اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، بدعنوانی کی روک تھام اور لوٹی گئی رقم کی وصولی نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے پر یقین رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں آپریشن ڈویژن کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کی روک تھام اور لوٹی گئی رقم کی وصولی کو اولین ترجیح دیتا ہے تاکہ وصول کی گئی رقم قومی خزانہ میں جمع کرائی جا سکے۔ نیب افسران اس رقم میں سے کچھ بھی نہیں لیتے۔

نیب تمام رقم قومی خزانہ میں جمع کراتا ہے کیونکہ نیب افسران اس عزم کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں کہ بلاامتیاز زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء نیب کی بحالی کا سال تھا۔نیب کی موجودہ انتظامیہ نے نیب کی کارکردگی میں بہتری کیلئے نئی اصلاحات وضع کی ہیں۔ادارہ میں شفافیت، پیشہ واریتذ کو فروغ ملا ہے۔

تازہ ترین