• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردیوں سے قبل ملک میں ایل این جی کی درآمد د و گنا ہوجائے گی

Lng In The Country Will Be Increased Before The Winter

آئندہ سردیوں سے قبل ملک میں ایل این جی کی درآمد د و گنا ہوجائے گی جو 60کروڑ مکعب فٹ سے بڑھ کر یومیہ ایک ارب 20کروڑ مکعب فٹ تک پہنچ جائے گی ۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق اس وقت قطر سے 50کروڑ مکعب فٹ اور گنورکمپنی سے 10کروڑ مکعب فٹ ایل این جی درآمد کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی درآمد کے لیے دوسرا ٹرمینل نومبر تک تعمیر ہو جائے گا ، جس کے بعد مزید 60کروڑ مکعب فٹ ایل این جی درآمد کی جائے گی جس میں گنور سے یومیہ مزید 10کروڑ مکعب فٹ اور اٹلی کی کمپنی ای این آئی سے 10کروڑ مکعب فٹ ایل این جی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق مزید 40کروڑ مکعب فٹ ایل این جی درآمد کیلئے ٹینڈرز کا عمل بھی کر لیا گیاہے ۔

تازہ ترین