• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر سلمہ شاہین خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں ‘ خوائندو ادبی لخکر

پشاور(وقائع نگار)خوائندو ادبی لخکر نے پشتو کی معروف شاعرہ اور دانشور پروفیسر سلمہ شاہین کے اعزاز میں خیبرپختونخوا کلچر ڈائریکٹوریٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی کےڈ ائریکٹر پروفیسر نصر اللہ وزیر تھے ان کے علاوہ تقریب میں چیف آف خوائندو ادبی لخکر کلثوم زیب‘ پروفیسر یار محمد مغموم‘ پروفیسر اباسین یوسفزئی ‘ اقبال حسین افکار‘ ڈائریکٹویٹ آف کلچر کے ماہر زبان وادب اکبر ہوتی‘ نورین امن شام‘ کامریڈ انور زیب آفریدی‘ پروفیسر نور الامین یوسفزئی ‘معظم جان اور دیگر نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی‘ ان کے علاوہ اسلام آباد‘ صوابی‘ مردان‘ نوشہرہ‘ کرک اور چارسدہ سے بھی خصوصی وفود نے تقریب میں شرکت کی‘ تقریب میں اُردو اور پشتو کی 18کتابوں کی مصنف اور پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی کی واحد خاتون سابق ڈائریکٹر پروفیسر سلمی شاہین کو ان کی ادب کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیاگیا‘ اس موقع پر پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی کے موجودہ ڈائریکٹر پروفیسر نصر اللہ وزیر نے کہا کہ ڈاکٹر سلمہ شاہین پختون خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں جو ادب سمیت تمام شعبوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتی ہیں ‘ پروفیسر اباسین یوسفزئی اور دیگر مقررین نے کہا کہ پشتو ادب میں ڈاکٹر سلمہ شاہین کا اہم کردار ہے لیکن آزاد نظم میں موصوفہ اپنا ثانی نہیں رکھتیں‘ انہیں پشتو شاعری اور کہانیاں لکھنے میں ملکہ رکھتیں ہیں‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے بھی پشتو شاعرہ اور دانشور کو ادب کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔
تازہ ترین