• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر سراج الحق کا دورہ کوئٹہ سنگ میل ثابت ہوگا،اسلامی جمعیت طلبہ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)اسلامی جمعیت طلبہ کوئٹہ کے ناظم ندیم صابر بلوچ نے کہا کہ سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان وامیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا تین روزہ دورہ سنگ میل ثابت ہوگا اسلامی جمعیت طلبہ بیوٹمز کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئےانہوںنے کہاکہ اس وقت ملک بھر میں کرپشن کےخلاف جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے اور صرف جماعت اسلامی ملک کو کرپشن فری اسلامی خوشحال ملک بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے جن کے دامن پر کوئی کرپشن کا داغ نہیںانہوںنے کہاکہ سراج الحق کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ کا اعلیٰ سطحی وفد تنظیمی وسیاسی حوالے سے ان کے ساتھ ملاقات کریگا ملاقات میں جمعیت کی سرگرمیوں اوربلوچستان کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے منصوبہ عمل سے امیر کو آگاہ کیاجائےگا۔
تازہ ترین