• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیرالیون:سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سےہلاکتوں کی تعداد467 ہوگئی

افریقہ کے شہر سیر الیون میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 467 ہوگئی ہے۔

سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 467افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔

ملک کے صدر ارنسٹ بائی كورما نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والی تباہی کو قومی آفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی رسپانس سینٹر بنایا گیا ہے۔

ہلاکتوں میں اضافے کے باعث سرد خانوں میں لاشیں رکھنے کی جگہ بھی کم پڑ گئی ہے ۔

 

تازہ ترین