• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہت ہوگیا!عالیہ اور ورون کا ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ

Its Enough Alia And Varun Decision No More Work Together

بہت ہوگیا ایک ساتھ کام ،بالی ووڈ کی رومانوی جوڑی عالیہ بھٹ اور ورون دھون نے اکٹھے فلم نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں نوجوان اداکاروں نے 2012ء میں فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا،جسے فلم بینوں نے خوب سراہا تھا۔

اس کے بعد عالیہ بھٹ اور ورون دھون نے ہمٹی شرما کی دلہنیا اور بدری ناتھ کی دلہنیا کے نام کی فلمیں کی،ان دونوں ہی فلموں نے باکس آفس پر خوب دھوم مچائی ۔

بالی ووڈ کی ان تینوں ہی سپر ہٹ فلموں میں نوجوان اداکاروں کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی ملی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ اور ورون نہیں چاہتے کہ فلم نگری میں انہیں ایک رومانوی جوڑی کے طور پر جانا جائے،اس لئے دونوں نے اپنے فلمی کیرئیر کے عروج پر کچھ نیا اور مختلف کرنے کے لئے ایک ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین