• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی ،تجدید عہد وفا کا دن ہے، میر حنیف تالپور

ڈگری( نامہ نگار) ڈگری کے سٹی چیئرمین میر حنیف تالپور اور وائس چیئرمین بابو حنیف آرائیں نے کہا ہے کہ ہمارے بزر گوں نے جانوں کا نذرانہ دیکر آزادی حاصل کی۔ نوجوان نسل کو اس آزادی کی قدر کرنی چاہیئے، یوم آزادی تجدید عہد وفا اور وطن کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر دینے کے عزم کے اظہار کا دن ہے۔ ان خیالات کا ظہار انھوں نے جمعہ کے دن ڈگری کے الاظہر اسکول میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.انھوں نے کہا کہ آزادی حاصل کرنے کے لئے ہمارے اکابرین.مائوں. بہنوں بچوں نے قربانیاں دیں. ہمیں اس آزادی کی قدر کرتے ہوئے اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا.نئی نسل کو آزادی کے لئے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہی ضروری ہے. اب نئی نسل کو ہی آگے بڑھ کراس آزادی .ترقی اور ملک و قوم کے استحکام کے لئے کام کرناہے.تقریب سے یونین کونسل صوفن شاہ کے چیئرمین رئیس زنو خان نوحانی.اور اسکول کے پرنسپل لالا محمد اسحاق نے بھی خطاب کیا.تقریب میں اسکول کے بچوں نے اردو. سندھی اور انگریزی میں تقاریر کیں .ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے.اچھی کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات میں مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے. تقریب میں ڈگری پریس کلب کے سرپرست اعلی اشفاق احمد اشفی.صدر سید محمد علی ہاشمی.جنرل سکریٹری نصیر احمد قریشی.محمد یاسین گجر. سمیت مختلف اسکولوں کے اساتذہ.طلباء.سیاسی و سماجی شخصیات معززین شہریوں اور اسکول کے بچوں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تازہ ترین