• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکاگو میں سابق امریکی صدر ابراہام لنکن کا مجسمہ نذر آتش

شکاگو (خبر ایجنسی ) امریکی شہر شکاگو میں سابق صدر ابراہام لنکن کا مجسمہ نذر آتش کردیا گیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو کے علاقے اینگل وڈ میں واقع 16ویں امریکی صدر ابراہام لنکن کے مجسمے پر نامعلوم شخص نے آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگادی ،آگ لگنے کے باعث مجسمہ بری طرح متاثر ہو گیا،اس سے قبل امریکی صدر جارج واشنگٹن کے مجسمے کو بھی آگ لگائی جاچکی ہے،متعدد امریکی شہری تنظیم کے نمائندوں اورسیاست دانوں نے اس واقعے کو امریکا کے لیے شرمناک قرار دیا ہے، ابراہام لنکن کو 1865میں قتل کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین