• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ کا ویب پورٹل اپ ڈیٹ نہ کرنے کا نوٹس لےلیا ،رجسٹرار سے رپورٹ طلب

لاہور(خبرنگارخصوصی) چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے  لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر موجود پنجاب کی ضلعی عدلیہ کے ویب پورٹل کواپ ڈیٹ نہ کرنے کا نوٹس  لےلیا ۔چیف جسٹس نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور ڈائریکٹر جنرل ضلعی عدلیہ پنجاب کو ویب سائٹ فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔چیف جسٹس نے ضلعی عدلیہ کی ویب سائٹ  پر پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کے عدالتی روسٹر ،کاز لسٹ اور اہم مقدمات اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سید خورشید انور رضوی کو عدالت عالیہ کی سالانہ رپورٹ جلد مرتب کر کے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین