• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظامت کھیل کی جانب سے 40کھلاڑیوں میں ہاکی سٹکس کی تقسیم

پشاور(خصوصی نامہ نگار) نظامت کھیل خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور کے کھلاڑیوں میں 40 ہاکی سٹکس تقسیم کی گئیں اس سلسلے میں تقریب قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ہوئی اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ مہمان خصوصی تھے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سید ظاہر شاہ ‘ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت اللہ، ایڈمنسٹریٹر سپورٹس بورڈ اسد خان سمیت بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس جنید خان نے گزشتہ دنوں پشاور میں ہاکی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں کے لئے ہاکی سٹکس کا اعلان کیا تھا جسے عملی جامہ پہنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع اور بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں تا کہ وہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔ سید ظاہر شاہ نے ڈی جی سپورٹس جنید خان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش اور امید ظاہرکہ نظامت کھیل کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔
تازہ ترین