کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سنیٹر سراج الحق آج صبح دس بجے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ زون 6کے زیراہتمام کلی سملی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،جلسہ عام میں نوجوان،علماءکرام اور طلبہ جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کریں گے،جبکہ جماعت اسلامی زون 4،2اور زون 1کی جانب سے آج دن تین بجے مقامی میرج ہال میں معززین شہر،علمائے کرام ،سیاسی وسماجی رہنماؤں اور ورکرزکے اعزازمیں گرینڈ استقبالیہ دیا جائیگاتقریب کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے امیر سنیٹرسراج الحق ہوں گے، تقریب سےقبائیلی عمائدین ،علما کرام اورجماعت اسلامی کے رہنما بھی خطاب کریں گے ۔