لاہور (نمائندہ جنگ) سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب احمد باجوہ نےکہا ہے کہ ملتان بنچ کے معاملے پر فل بنچ میں سماعت کے موقع پر وکلاء پرامن رہیں ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وکلا حالات کوسمجھیں، بعض عناصر انہیں لڑانا چاہتے ہیں، پنجاب بار کونسل نے معاملہ حل کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں اور لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے جو معاملے کا تفصیلی جائزہ لے گی اور فریقین کی مشاور ت سے مسئلے کا حل تلاش کرے گی، وکلاء قیادت معاملہ حل کرنے کیلئے پرامید ہے۔