ملتان‘جلال پور پیر والہ (سٹاف رپورٹر‘نامہ نگار) سی پی او ملتان چوہدری محمد سلیم نے ریسٹ ہاوس میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مار دھاڑ کرنے والے اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے لیے اب محکمے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ حکومت محکمہ پولیس کے ملازمین کو اچھی تنخواہیں اور مراعات دے رہی ہے عوام پولیس کو رشوت دینے کی بجائے مجھے اور اعلیٰ افسران کو مطلع کریں جس علاقے میں عوام کے جان، مال اور عزت کو تحفظ نہیں ہو گا وہاں کے پولیس افسر کو معطل کر دوں گا۔ ڈی ایس پی رانا محمد اشرف کی جلال پور میں تعیناتی کے بعد علاقے میں جرائم میں کمی ہوئی ہے لیکن سو فیصد کنٹرول کا ہدف پورا نہیں ہوا ہے۔ شہریوں کے تعاون سے جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن ہے،کھلی کچہری میں سی پی او نے عوام کے مسائل سنے اور اس کے حل کے موقع پر ہی احکامات جاری کئے،کھلی کچہری میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔