ٹنڈوجام (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور چیف میونسپل آفیسر میونسپل کمیٹی ٹنڈوجام نے ریلوے پھاٹک کے پاس قائم غیر قانونی مویشی منڈی کا نوٹس لے لیا، میونسپل کمیٹی کی جانب سے جاری کئے گئے لیٹر پر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی،ڈی سی کی جانب سے مویشی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹنڈوجام کے چیئر مین میر خان محمد تالپور کی ہدایات پر چیف میونسپل آفیسر کی جانب سے 11 اگست کو ٹنڈوجام پولیس کو ایک لیٹر لکھا گیا گیا جس میں ہر جمعے کو لگنے والی مویشی منڈی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مویشی منڈی کو ہٹانے اورقانونی مدد مہیا کرنے کی استدعا کی گئی تھی مگر پولیس نے دس روز گزر جانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی،ڈی سی حیدرآباد کے دورہ ٹنڈوجام کے دوران سی ایم او غلام مصطفی شیخ نے ڈی سی کو غیر قانونی مویشی منڈی کے بارے میں آگاہ کیا تھا جس پر ڈی سی سلیم راجپوت کی جانب سے غیر قانونی مویشی منڈی کو بند کرکے میونسپل کمیٹی کی طرف سےقائم کی گئی مویشی مندی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
میونسپل کمیٹی ٹنڈوجام کے چیئرمین میر خان محمد تالپور اور چیف میونسپل آفیسر غلام مصطفی شیخ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی کے لئے میونسپل کمیٹی کی طرف سے شہر کے باہر چھ ایکڑز زمین کاانتظام کیا گیا ہے ،جہاں بڑے پیمانے پر مویشی منڈی لگائی جائے گی جس میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے بیوپاریوں کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گیجہاں جانوروں کو چیک کرنے کے لئے وٹرنری ڈاکٹر،پینے کا پانی ،صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے مکمل انتظامات ہونگے۔