• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو سب سے زیادہ دہشت گردی کا سامنا ہے،پرویز مشرف

اوسلو(پ ر)پاکستان یونین ناروے نے یوم آزادی پاکستان کی تقریب کو بڑے پیمانے پر ہر سال کی طرح اس سال بھی شان و شوکت سے منایا جس میں عوام اور نارویجن و پاکستانی سیاستدانوں کی بھرپور شرکت رہی ۔تقریب میں پاکستان اور ناروے کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔یوم پاکستان کی تقریب میں تاریخ پاکستان، پاکستان یونین ناروے ، عبدالستار ایدھی اور پرویز مشرف کے بارے میں ڈاکومنٹری فلمیں بھی دکھائی گئیں۔

تقریب سے ممبر پارلیمنٹ یان بولر، عابد راجہ کے علاوہ دیگر سیاستدانوں ، فیصل ایدھی اور بلقیس ایدھی نے بھی خطاب کیا۔ سابق صدرپرویز مشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ دہشت گردی کا سامنا ہے، جس میں صرف مذہبی ہی نہیں بلکہ فرقہ واریت اور لسانی انتہا پسندی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں جتنے بھی اقدامات کیے ایک اصول’’ سب سے پہلے پاکستان‘‘کے تحت کیے۔

انہوں نےکہاکہ ہم سب کی بقا پاکستان سے ہے اور پاکستا ن ہے تو ہم سب کچھ ہے اگر پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ پاکستان یونین ناروے کی طرف سے فیصل ایدھی، بلقیس ایدھی اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے تگ و دو کرنے پر اسناد پیش کی گئیں۔ ناروے میں مقیم معروف پاکستانی شاہ رخ سہیل اور انیلہ علی نے پروگرام کی شاندار کمپیئرنگ کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ پروگرام کے آخری حصہ میں علی عباس اور نادیہ ہاشمی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین