اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )شہداء فائونڈیشن نے الزام لگایا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف وفاقی وزارت داخلہ اور ریاستی اداروں کی ملی بھگت سے ملک سے فرار ہوئے۔شہداء فاؤنڈیشن سابق وفاقی وزیرداخلہ نے پرویزمشرف کے متعلق حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی،پرویزمشرف کے فرار کی مکمل ذمہ داری عدالت پر ڈالنا ناانصافی ہے۔
شہدا فائونڈیشن کا موقف ہے کہ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے وزیراعظم کو درست طور پر آگاہ کئے بغیر د پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔بحیثیت وفاقی وزیرداخلہ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے قومی مجرم کو تحفظ دیا، وہ اپنے پورے دور میں پرویزمشرف پر مہربان رہے۔شہد فائونڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کے ماتحت وفاقی وزارت داخلہ نے علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کی مخالفت کی۔