• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ سال 4ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنیکی ہدایت کر دی

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی‘ لاہور گیس پائپ لائن بچھانے کا کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے یہ ہدایات آئندہ سال سسٹم میں کم و بیش 4ہزار میگاواٹ مزید بجلی ڈالنے کیلئے جاری کی ہیں۔ یہ خصوصی پائپ لائن روس کی 2ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری سے 2018ء کے اواخر میں مکمل ہو جائیگی۔ یہ گیس بلوکی پاور پلانٹ‘ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ اور ڈھکی پاور پلانٹ کو فراہم ہوا کریگی جس سے 3960میگاواٹ بجلی روزانہ سسٹم میں آئیگی۔

اس 4ہزار میگاواٹ بجلی کے آنے سے آئندہ سال نومبر تک پورے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم و بیش ختم ہو جائیگی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جن کے پاس وزارت توانائی کا چارج بھی ہے‘ نے کراچی لاہور اسپیشل گیس پائپ لائن پراجیکٹ کو جلدسے جلد مکمل کرنے کے کام کی ذاتی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ گیس پائپ لائن اور تینوں پاور پراجیکٹ آئندہ سال اکتوبر نومبر میں آپریشنل ہو جائینگے۔

تازہ ترین