• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں قائم برطانوی پارلیمان کے معروف کلاک ٹاور پر نصب ’بگ بین‘ نے پیر کو آخری مرتبہ اپنا گھنٹہ بجایا جس کے بعد اب یہ گھڑیال اگلے 4سال تک خاموش رہے گا۔

اس کے خاموش رہنے کی وجہ وہاں ہونے والا تزئین و آرائش کا کام ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس گھڑیال میں نصب 13 اعشاریہ 7 ٹن وزنی گھنٹی سے گزشتہ 157برسوں کے دوران قریب ہر گھنٹے ٹکرانے والے ہتھوڑوں کو اتار لیا جائے گا تاکہ وہاں کام کرنے والے افراد کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق بِگ بین 2021ء میں دوبارہ ہر گھنٹے گھنٹیاں بجانے کا عمل شروع کرے گا۔

تازہ ترین