• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکنٹا ئل ایکسچینج میں 2.835 بلین روپے کے سودے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈمیں 2.835 بلین روپے کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 11,028 رہی۔جبکہ پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2,995 کی سطح پر بند ہوا۔پی ایم ای ایکس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 840.148 ملین روپے تھی۔

جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 826.257 ملین روپے،ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 782.602 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 249.888 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 81.554 ملین روپے،کاپر کے سودوں کی مالیت 36.085 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 16.027 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.801 ملین روپے رہی۔

تازہ ترین