• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے مانچسٹر سے گمشدہ سالہ بچی کی تصویر جاری کردی

مانچسٹر (تنویر کھٹانہ) گریٹر مانچسٹر پولیس کی جانب سے ہفتے کی شب سے گمشدہ ایشیائی بچی معصومہ اختر کی تصویر جاری کردی گئی ہے، معصومہ کو آخری بار ہفتے کی شب کو سات بجے ان کے گھر کے باہر دیکھا گیا تھا، تین دن گزر جانے کے بعد پولیس کو اور معصومہ کے اہل خانہ کو ان کی خیریت کے حوالے سے خاصی تشویش ہے۔ معصومہ کا گھر فالو فیلڈ کے گنجان آباد علاقے میں واقع ہے اور گمشدگی کے وقت اس نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے، پولیس نے معصومہ کی گمشدگی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی اطلاع اور تفتیش کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دےدی ہے۔

تازہ ترین