• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر، بھتہ خور سمیت15ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 15ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر اشیا برآمد کرلی ،تفصیلات کے مطابق سپر مارکیٹ پولیس نے  ٹارگٹ کلر  محمد عارف عرف افی عرف کاشان کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے دو کلاشنکوف اور ایک تیس بور پستول برآمد کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور اس نے دوران تفتیش پاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ تھانوں کی حدود میں 20سے25افراد کے قتل کا انکشاف کیا ہے،دوسری کارروائی میں سپر مارکیٹ پولیس نے دو بھتہ خوروں شیخ رفیق اور ارشد حسین عرف منا کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو تیس بور پستول برآمد کر لیئے،پولیس نے بتایا کہ ملزمان اقبال مارکیٹ اور پاکستان بازار تھانوں کی حدود میں بھتہ خوری کا انکشاف کیا ہے،سرجانی ٹاؤن پولیس نے تین ملزمان،زاہد بنگالی، کریں اور شاہد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے تیس بور پستول ،13گرام چرس اور ہیروئن برآمد کر لی،سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ،چھینے گئے سات موبائل فون ،لیپ ٹاپ ،شہریوں کے شناختی کارڈ اور پرس برآمد کر لیئے،گارڈن پولیس نے سات ملزمان ملک عبدالستار ،خدا بخش،ہارون عباسی،محمد مشتاق، محمد کاشف اور نوشاد علی کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے ایک ایس ایم جی،6پستول تیس بور،دو کاریں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لیں۔ 

تازہ ترین