• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، اعزاز چوہدری

Peace In Afghanistan In Favour Of Pakistan Aizaz Chaudhry

امریکامیں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نےکہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاکستان غیر مستحکم افغانستان کے منفی اثرات38 برس سے بھگت رہا ہے۔

اعزازچوہدری نے یہ بات ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے اعلان بعد کہی اورساتھ یہ بھی کہا کہ امریکی انتطامیہ سےملاقات کرکے نئی پالیسی کی تفصیل جاننے کی کوشش کریں گے۔

اعزاز چوہدری نے بتایا کہ قیام پاکستان سے آج تک کا نصف سے زائد عرصہ انہی منفی اثرات کا سامنا کرتے گزرا جبکہ پاکستان نے مستحکم اور پرامن افغانستان کے لیے عالمی کوششوں کا مستقل ساتھ دیاہے۔

پاکستانی سفیر کہا کہنا تھا کہ صرف افغانیوں کی قیادت میں مذاکرات ہی افغانستان میں دیرپاامن لاسکتےہیںتاہم انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کا کسی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قیادت واضح کرتی رہی ہے کہ اس کی سر زمین کسی بھی دہشت گرد کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے ۔ پاکستان امریکا کے ساتھ تعمیر انداز میں بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام آ سکے۔

تازہ ترین