• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پتھراؤ کے انوکھے تہوار میں 450 افراد زخمی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک دوسرے پر پتھراؤ کرنے کے تہوار کے دوران 450 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش ریاست کے دارالحکومت بھوپال کے جنوب مغرب میں 263 کلومیٹرز فاصلے پر چھنی دورارہ نامی ضلع میں گوتمار نامی سالانہ تہوار کے دوران ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا جاتا ہے۔

اس تہوار میں شرکاء کی بدنظمی کے بعد پولیس نے آنسو گیس کاستعمال اور لاٹھی چارج بھی کیا، جس پر شرکاء نے ایمبولیس اور وہاں موجود گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

پو لیس نے بتایا کہ جام نامی دریا کے وسط میں درخت پر لگے جھنڈے کے حصول کیلئے دریا کے دونوں اطراف میں کھڑے لوگ ایک دوسرے پر پتھراؤ کرتے ہیں، اس سال پتھراؤ سے 450 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین