کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نادر چھلگری ایڈووکیٹ کے بیان کے مطابق بلوچستان کی وکلاء تنظیموں بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے ملتان بار کے صدر شیر زمان ایڈووکیٹ اور لاہور کے وکلاءسے اظہار یکجہتی کیلئے آج24 اگست کو بلوچسان بھر میں مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اس موقع پر وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ اگر ملتان بار کے صدر کے وارنٹ گرفتاری واپس نہیں لیے گئےاور لاہور میں وکلاء پر تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کا رروائی نہیں کی گئی تو وکلاء سخت احتجاج کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر ہو گی انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حربوں سے وکلاء کبھی مرعوب نہیں ہونگے ۔